the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے بیان کا مذاق اڑانے پر پارٹی کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ چدمبرم نے کہا کہ مذاق اڑانے کے لیے تو وہ بھی مودی کا مذاق اڑا سکتے ہیں، لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے اور بہتر ہو گا کہ مودی پوچھے گئے سوالات کے جواب دیں۔ چدمبرم نے کہا کہ راہل کہہ رہے ہیں کہ میرا مذاق اڑائیے، لیکن لوگوں کے سوالوں کے جواب دیجئے، سوال کا جواب دینا وزیر اعظم کی ڈیوٹی ہے، لیکن وہ راہل کا مذاق اڑا رہے ہیں اور اداکاری کر رہے ہیں۔ سابق مرکزی وزیر خزانہ چدمبرم نے کہا کہ میں بھی وزیر اعظم کی طرح بول سکتا ہوں اور مذاق اڑا سکتا ہوں لیکن میں ایسا نہیں



کروں گا کیونکہ وہ ہندوستان کے وزیر اعظم ہیں۔
چدمبرم نے یہ بھی یاد دلایا کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے اعتراف کیا تھا کہ ایمرجنسی نافذ کرنا ایک بھول تھی۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو اسی طرح قبول کر لینا چاہئے کہ نوٹ بندی ایک غلط فیصلہ تھا، جس سے لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ نوٹ بندی پر بی جے پی حکومت اور مودی کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی ایک ایسا قدم ہے جس سے 45 کروڑ لوگ بھکاریوں جیسے بن گئے اور مڈل کلاس بھی 45 دن سے پریشان ہے۔ ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہاں کہا کہ اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ نوٹ بندی کی وجہ سے پیدا ہوئی پریشانیاں اور چھ ماہ برقرار رہیں گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.